جمعرات 18 دسمبر 2025 - 05:32
رہبرِ انقلاب کی جانب سے پاکستانی شہید کی اہلیہ کو قرآنِ مجید کا تحفہ

حوزہ/حضرت آیت الله العظمیٰ امام خامنہ ای کی جانب سے شہید سید سعید حیدر زیدی کی اہلیہ کو قرآنِ مجید کا مصحف تحفے میں پیش کیا گیا ہے؛ شہید سید سعید حیدر زیدی دار الثقلین پبلیشر کراچی کے سربراہ تھے، دار الثقلین پاکستان میں انقلابِ اسلامی کی اہم شخصیات اور رہبرِ معظم کے نظریات کے ناشر کے طور پر معروف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله العظمیٰ امام خامنہ ای کی جانب سے شہید سید سعید حیدر زیدی کی اہلیہ کو قرآنِ مجید کا مصحف تحفے میں پیش کیا گیا ہے؛ شہید سید سعید حیدر زیدی دار الثقلین پبلیشر کراچی کے سربراہ تھے، دار الثقلین پاکستان میں انقلابِ اسلامی کی اہم شخصیات اور رہبرِ معظم کے نظریات کے ناشر کے طور پر معروف ہے۔

رہبرِ انقلاب کی جانب سے پاکستانی شہید کی اہلیہ کو قرآنِ مجید کا تحفہ

شہید سعید زیدی خود بھی ایک ممتاز مترجم تھے اور کتاب "اسلامی فکر کا خاکہ قرآن میں" کے ولایت کے حصے کا اردو میں ترجمہ کرکے شائع کیا تھا۔ وہ مواد کے انتخاب میں بہت محتاط تھے اور تحقیق کرتے تھے۔

ان کے بعض ترجموں جیسے "روح توحید، غیر خدا کی عبودیت کا انکار" اور 1986ء میں عالمی امام رضا علیہ السّلام کانفرنس میں آیت الله العظمیٰ امام خامنہ ای کی تقریر اس بات کی واضح مثالیں ہیں کہ وہ کتنی سنجیدگی سے کام کرتے تھے۔

شہید سید سعید زیدی کے دوست اور شاگرد اُنہیں یوں بیان کرتے ہیں: وہ بہت سادہ اور خاموش مزاج اور متواضعانہ طور پر اپنا کام کرتے تھے۔ انہوں نے فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کو ترجیح دی اور اس راستے میں اپنا مقصد درست طور پر منتخب کیا، جو ایک اہم خلا کو پورا کرتا تھا، خاص طور پر اس وقت کہ جب پاکستان میں عام شیعہ سماجی، سیاسی اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

اسلام ناب کی ثقافت میں ہر پیشرو اقدام مسلمانوں کے لیے بابرکت اور اسلام کے دشمنوں کے لیے خوفناک ہوتا ہے؛ اس لیے پاکستانی تکفیری گروہوں نے سید سعید حیدر زیدی کی اور ان کی سرگرمیوں کی شناخت کے بعد، نومبر 2012ء میں کراچی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں انہیں اس فکر ناب کے فروغ کے جرم میں شہید کر دیا۔

قرآنی حکم کے مطابق، «یُرِیدُونَ أَنْ یُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَیَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَنْ یُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ» ان کی سرگرمیاں رکی نہیں اور ان کی شہادت سے دارالثقلین کی اشاعتوں کا خاتمہ نہیں ہوا۔

شہید سید سعید حیدر زیدی کی المناک شہادت کے بعد، ان کا بیٹا ایران آیا، تاکہ دینی تعلیم حاصل کرے، فارسی سیکھے اور انقلاب کو بہتر طور پر سمجھے، جبکہ شہید کی اہلیہ نے بھی کوشش کی کہ اشاعت کا چراغ بجھ نہ جائے اور انتشارات کا مشن جاری رہے۔

اس عظیم ادارے کے زندہ رہنے کی دلیل یہ ہے کہ کتاب "اسلامی فکر کا خاکہ قرآن میں" کا ترجمہ مکمل کر کے حالیہ سالوں میں کراچی میں منتشر کیا گیا۔

یاد رہے کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی نے کتاب کی اُردو زبان میں چھپنے اور شہید اور ان کے خاندان کی کوششوں کے نتائج سامنے آنے کی خبر کے بعد، شہید کی انتھک اہلیہ کو ایک قرآن تحفے میں پیش کیا۔

رہبرِ انقلاب کی جانب سے پاکستانی شہید کی اہلیہ کو قرآنِ مجید کا تحفہ

یہ قرآن ایک تقریب کے دوران شہید کے بیٹے صادق زیدی کو پیش کیا گیا اور پھر اسے شہید کی اہلیہ تک پہنچانے کے لیے پاکستان بھیجا گیا۔

واضح رہے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی جانب سے تحفے میں دیا گیا قرآن، کراچی میں ایک پر رونق تقریب کے دوران شہید کی اہلیہ کے حوالے کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha